لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلے جانے کا حتمی طور پر اعلان ہو گیا ہے اور اس حوالے سے حکومت پاکستان بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے لیکن وہیں چند غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیوک رائٹ بھی شامل ہیں۔ لیوک رائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جب پی ایس ایل فائنل لاہور میں
کھیلنے کے حوالے سے ایک ٹویٹ کی تو ایک پاکستانی جذباتی شائق کرکٹ نے انہیں بے جا تنقید کا نشا نہ بنانا شروع کر دیا اور ان سے بد کلامی بھی کی۔ پاکستانی شائق کرکٹ کے جواب میں لیوک رائٹ نے کہا کہ’’ اس طرزِ کلام سے آپ کس قدر امن کا پیغام بھیج رہے ہیں ؟ کہنا مشکل ہے ‘‘۔