بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیون پیٹرسن کے پی ایس ایل فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کی وجہ عمران خان نکلے فرنچائز مالکان نے سر پکڑ لئے

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف برطانوی بلے باز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑی کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے انکار کی وجہ عمران خان کا بیان قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معروف برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے سے

انکار کی وجہ عمران کا بیان قرار دے دیا ہے جس میںپاکستان تحریک انصـاف کے چیئرمین عمران خان نے فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’بند سڑکوں اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے حصار کے ساتھ میچ کرانے سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا؟کیون پیٹرسن نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ ”جب عمران خان یہ کہہ رہے ہیں کہ فائنل میچ لاہور میں کرانا پاگل پن ہے تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں؟۔“ واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پی ایس ایل فائنل میچ کے لاہور میں انعقاد بارے بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب فرنچائز کے مالکان غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل میچ کیلئے لاہور جانے کیلئے راضی کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل کیلئے لاہور لانے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہےاور فرنچائز مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…