منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پشاور زلمی کی شکست ایک طرف ۔۔شاہد آفریدی آج کیوں خوشیاں منا رہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج اپنی 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ 1996 میں اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پر دنیا کی تیز ترین سنچری بنا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ ان کا یہ ریکارڈ تقریباً 17 سال تک قائم رہا جسے نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن اور پھر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز

نے اپنے نام کر لیا۔1996ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے شاہد آفریدی بوم بوم کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کو یہ نام بھارت کے معروف کرکٹر اور کمنٹیٹر راوی شاستری نے دیا۔ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا جب آغاز ہوا تو شاہد آفریدی کو اس طرز کی کرکٹ کا بادشاہ کہا گیا۔انھوں نے بھی اس طرز کی کرکٹ میں اپنے اسٹائل کی وجہ سے خوب شہرت پائی۔ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان نے شاہد آفریدی کی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے جیتا۔ آفریدی اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پوری دنیا میں پہچانے جاتے ہیں اوراسی کی بدولت کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…