منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پی ایس فائنل میچ ! بارش ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے گا ؟اعلان ایسا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ فائنل کیلیے پچز کی تیاری میں بھی تیزی آ گئی، ایک ریزرو وکٹ بھی بنائی جائے گی، فائنلسٹ ٹیموں کی پریکٹس کیلئے 12پچز الگ ہوں گی۔پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ ہوتے ہی قذافی اسٹیڈیم میں کئی روز سے جاری سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق کیوریٹر آغا زاہد کی زیرسربراہی پچزکی تیاری کا کام بھی تیز کر دیا گیا ہے، فیصلہ کن معرکے

 

کیلئے2 پچز تیار کی جائیں گی، ان میں سے ایک ریزرو ہوگی، بورڈ حکام کی طرف سے ہدایات ملنے پر پچ کو سپورٹنگ بنایا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق فائنلسٹ ٹیموں کی لاہور آمد 4 مارچ کو شیڈول ہے، ٹریننگ کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں میدان کے دائیں اور بائیں جانب مجموعی طور پر 12پچز تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، ان میں سے چند فاسٹ اور دیگر اسپن بولنگ کیلئیموزوں ہوں گی۔علاوہ ازیں مزید معلوم ہوا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کیلیے ریزرو دن نہیں رکھا گیا،5 مارچ کی شب خراب موسم یا بارش کی صورت میں میچ نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو چیمپئن قرار دے دیا جائیگا، ٹرافی 6، 6 ماہ کیلئے پاس رکھنے کا موقع ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…