بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے ایک پھر پی سی بی سے بڑی خواہش کر دی

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنا الوداعی میچ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈکوارٹرز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کا فیصلہ بہت بڑا ہے اور وہ اس حوالے سے پرجوش ہوں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنا آخری میچ پاکستان میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں کھیلنا چاہتا

 

ہوں۔شاہد آفریدی اپنے الوداعی میچ کے حوالے سے مبینہ طور پر پی سی بی حکام سے رابطے میں تھے لیکن معاملات کو حتمی شکل نہ دی جاسکی اور پی ایس ایل کے دوران ہی انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری مداحوں، میڈیا اور سیکیورٹی اداروں سمیت سب پر عائد ہوتی ہے’۔پشاور زلمی کے لیے کھیلنے والے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف فتح کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…