اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے،انگلش کمنٹیٹر ایلن وکنز ،چار نئے کھلاڑیوں کو پاکستان کا مستقبل قراردیدیا

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)انگلش کمنٹیٹر ایلن وکنز کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانا اچھا فیصلہ ہے۔انہوں نے پاکستانیوں کو پی ایس ایل کی مبارکباد بھی دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایلن وکنز کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی اپنی سرزمین پر ہو، اس سال بہت سے نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں، ان پر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظر ہے۔

انہوں نے اپنی محدود اردو میں ،جو انہوں نے سیکھنی شروع کی ہے،پاکستانیوں کو پی ایس ایل کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ یہ پاکستان سپر لیگ کا صرف دوسرا سال ہے اور اس ایونٹ نے پاکستان کے ٹیلی وڑن پر کرکٹ کے ریکارڈ شائقین جمع کیے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایک مثبت قدم ہوگا اور درست سمت میں ہوگا، سب ہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے اور پاکستانی کرکٹرز کا ان کے وطن میں ہوم گراؤنڈ ہو، کیونکہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں 2010 ء سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔ایلن وکنز نے کہا کہ اس سال ابھرتے ہوئے کھلاڑی ایونٹ کے دوران حقیقت میں اوپر آئے ہیں، شاداب خان، حسن علی، محمد اصغر اور حسین طلعت ، ان کھلاڑیوں کو اٹھارہ، انیس، بیس، اکیس اور بائیس سال کی حد میں رکھیں،نہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایک مثبت قدم ہوگا اور درست سمت میں ہوگا، سب ہی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے اور پاکستانی کرکٹرز کا ان کے وطن میں ہوم گراؤنڈ ہو، کیونکہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں 2010 ء سے کرکٹ کھیل رہا ہے۔ایلن وکنز نے کہا کہ اس سال ابھرتے ہوئے کھلاڑی ایونٹ کے دوران حقیقت میں اوپر آئے ہیں، شاداب خان، حسن علی، محمد اصغر اور حسین طلعت ، ان کھلاڑیوں کو اٹھارہ، انیس، بیس، اکیس اور بائیس سال کی حد میں رکھیں، اس عمر میں یہ کھلاڑی ابھر کر سامنے آئے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا اْنہیں دیکھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…