لاہور (آئی این پی) پی ایس ایل فائنل کا میلے لگنے کو ہے۔ زندہ دلان کے شہر میں نیا جوش و جذبہ آ گیا ہے۔ بڑے میچ کے ٹکٹ بڑے دام پر مل رہے ہیں۔ ہر انکلوڑر کا ریٹ ڈبل سے بھی زیادہ ہے۔ 300 روپے والا ٹکٹ 500 روپے کا ہے۔ جنرل سٹینڈ میں 8 ہزار شائقین کی گنجائش ہے۔ 500 والا ٹکٹ 4 اور 8 ہزار روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
عبد القادر اور رمیز راجہ انکلوڑرز میں 25، 25 سو یعنی ٹوٹل 5 ہزار لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ 1500 والے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ فضل محمود اور عمران خان کے وی آئی پی انکلوڑرز میں 3،3 یعنی کل 6 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ملک میں اپنی لیگ اور کرکٹ آنے کی خوشی ایسی ہے کہ دیوانے اپنی جمع پونجی بھی خرچ کرنے کو تیار ہیں لیکن پھر بھی ٹکٹ نہ ملنے پر بے قرار پرستار سراپا احتجاج بھی ہیں۔ لیگ چیئرمین نجم سیٹھی نے شناختی کارڈ ساتھ لانے کی کڑی شرط بھی لگائی ہے۔ بڑے میچ کی بڑی تیاریوں کے ساتھ ہی ہر سو کرکٹ کا ماحول بھی بننے لگا ہے۔