جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپر لیگ لاہور فائنل،بڑا ادارہ نشریاتی حقوق سے دستبردار،پی سی بی نے نئی کمپنی سے معاہدہ کرلیا، کمنٹری ٹیم بھی ٹوٹ گئی

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نشریاتی حقوق کی حامل برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو گئی ہے۔ سن سیٹ اینڈ وائن کے دستبردار ہونے کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی انوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کیلئے خصوصی معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

پی ایس ایل حکام لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے غیر ملکیوں ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور میل جونز کی جانب سے فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کے بعد ان کے متبادل ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ای این بشپ نے صرف پلے آف مقابلوں تک کیلئے معاہدہ کیا تھا کیونکہ انہیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کیلئے واپس روانہ ہونا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہاک آئی ٹیکنالوجی اور اسپائیڈر کیم کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی فائنل کے لاہور میں انعقاد کے اعلان کے بعد دستبردار ہو گئی ہیں اور فائنل میں یہ سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی لیکن ڈرون کیمرے کی سہولت دستیاب ہو گی۔سن سیٹ اینڈ وائن نے گزشتہ سیزن میں بھی لیگ کے پروڈکشن کے فرائض انجام دیے تھے لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ وہ لاہور آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے سبب فائنل کی پروڈکشن کیلئے لاہور نہیں آ سکیں گے۔یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایونٹ کا فائنل لاہور میں منعقد ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا لیکن گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کے بعد حکومت پنجاب نے فائنل کا انعقاد لاہور میں کرانے کا حتمی اعلان کیا تھا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…