بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ۔۔۔عبدالقادر اور مرزا اقبال بیگ کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کرانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فائنل میچ کروانے سے ملک میں کرکٹ بحال نہیں ہوسکتی لیکن اگر کوئی سانحہ ہوگیا تو پاکستان میں دوبارہ کسی بھی قسم کی اسپورٹس نہیں ہوسکے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالقادر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ پاگل پن سے بھی بڑا فیصلہ ہے

عبدالقادر نے کہاکہ حالیہ  دہشت گردی میں اتنی ہلاکتوں کے بعد یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے جب کہ دہشت گرد اتنے منظم ہیں کہ انہوں نے پشاور کے بچوں، کالج کے طالب علموں، ایئرپورٹ میں مسافروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بھی نہیں چھوڑا بلکہ وہ جیلوں سے بھی بندے اپنے چھڑوا کر لے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہوریوں کو توپوں کے سامنے کھڑا کررہے ہیں، اگر کوئی سانحہ ہوگیا اور 20 سے 30 ہزار لوگوں کو کچھ ہوگیا یا کسی ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو کچھ ہوگیا تو پھر نجم سیٹھی تو صرف اتنا کہیں گے کہ مجھے پھانسی پر چڑھا دو۔عبدالقادر نے کہا کہ لاہور میں ایک فائنل میچ کرانے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہیں ہوسکتی لیکن دوبارہ اگر کوئی سانحہ ہوگیا تو پاکستان میں دوبارہ کسی بھی قسم کی اسپورٹس نہیں ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں اپنے ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جہاں دہشت گردی کا نام ونشان نہ ہو، ملک میں خوشحالی آئے اور لوگ ایک دوسرے کی جیبیں کاٹنے کے بجائے محبت سے ملیں، اس کے بعد ایسے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے اور ایک میچ کرانے سے کچھ نہیں ہونے والا باقائدہ سیریز کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ حالات درست ہوجانے کے بعد صرف لاہور نہیں بلکہ کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں میچز کرائے جاسکتے ہیں لیکن اس طرح جذباتی فیصلوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا کیوں کہ اس فیصلے میں صرف خودنمائی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ دوسری جانب اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ 3 گھنٹے کا میچ کرا کر ملک میں کرکٹ کی بحالی کی توقع نہیں کی جاسکتی جب کہ کسی بھی سانحے کی صورت میں مزید نقصان ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان کیا ہے جسے بعض شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…