قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتائی جائے ۔۔ورنہ کامران اکمل نے پی سی بی کو بڑی دھمکی دیدی

27  فروری‬‮  2017

دبئی(این این آئی) ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود قومی سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ بتائیں۔پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف عمدہ کھیل پیش کر کے پشاور زلمی کو فتح سے ہمکنار کرانے والے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز نے

سلیکشن کمیٹی سے سوال کیا ہے کہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے انہیں مزید کیا کرنا ہگا۔کامران اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن میں عمدہ کھیل پیش کیا اور ون ڈے ایونٹ میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں رہی تاہم اس کے باوجود دورہ آسٹریلیا کیلئے ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے انہیں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن اور پی ایس ایل میں عمدہ کھیل پیش کر رہا ہوں ٗمیں نے کارکردگی سے فٹنس بھی ثابت کردی ہے تاہم اس کے باوجود مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا جا رہا ہے۔35 سالہ تجربہ کھلاڑی نے کہا کہ اب میں وہ وجوہات جاننا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے مجھے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے ٗ میں جاننا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے والا مجھ جیسا کھلاڑی قومی ٹیم میں کس طرح جگہ بنا سکے گا۔وکٹ کیپر بلے باز کے مطابق اب بھی ان کی چند سال کی کرکٹ باقی ہے اور وہ قومی ٹیم کیلئے خدمات انجام دے سکتے ہیں۔کامران اکمل نے کہا کہ انہوں نے ابھی بھی امید نہیں چھوڑی لیکن اگر انہیں اچھی کارکردگی کے باوجود دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا تو وہ سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…