پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں؟حقیقت کیا ہے؟صوبائی وزیر اطلاعات نے اعلان کردیا

datetime 26  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ‘ایک سے دو روز میں طے ہو جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پولو گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پی ایس ایل2کا فائنل لاہور میں کروانا چاہتے ہیں

صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ ،تمام سیکیورٹی ادارے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں‘پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیرنس کے بعد ہی ہوپائے گا،جس کے لئے ہم ماحول کو سازگار بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائنل میچ کے لئے سیکیورٹی کلیرنس ہی سب سے ضروری ہے‘پاکستان سپر لیگ سیزن 2کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ‘ایک سے دو روز میں طے ہو جائے گا۔سیکورٹی اداروں کاقذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ جبکہ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ فائنل کا سوموارتک حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے سرچنگ 5مارچ تک جاری رہے گی‘ پولیس روزانہ کی بنیاد پر تعینات رہے گی۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات کو دیکھنے کے بعد فائنل میچ کا فیصلہ کیا جائے گا،فائنل میچ کروانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے تمام معاملات پر بات ہورہی ہے ،کل تک حتمی فیصلہ ہوجائے گاکراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا میچ کا نتیجہ ایونٹ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی قسمت کا فیصلہ کرے گا واضح رہے پی ایس ایل ٹو کے رنگا رنگ مقابلے دبئی اور شارجہ میں جاری ہیں،پی سی بی نے ایونٹ کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…