منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

مصباح کی طرح پش اپس کیوں لگائے؟کراچی کنگز کے کائرون پولارڈ نے وجہ بیان کردی

datetime 26  فروری‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی )ویسٹ انڈین کرکٹر کائرون پولارڈ نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کے خلاف آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلاتے وقت اپنے اسکول کوچ کی وہ بات یاد رکھی تھی کہ دو گیندوں پر دس رنز بھی بن سکتے ہیں اور بارہ بھی۔ اسکول کے زمانے میں میرے کوچ کہا کرتے تھے کہ کھیل صرف اسی صورت میں ختم ہوتا ہے جب وہ مکمل ہوجائے۔

وہ کہا کرتے تھے کہ دو گیندوں پر دو چھکوں کا مطلب ہے بارہ رنز اور ایک چوکے اور ایک چھکے کا مطلب ہے دس رنز۔ لاہور قلندر کے خلاف میچ میں ہمیں خود پر بھروسہ تھا کہ ہم یہ کرسکتے ہیں اور خوش قسمتی سے یہ کردکھایا۔ پہلی گیند پر پولارڈ نے دو رنز لیے اور دوسری گیند پر ایک رن لیا۔ تیسری گیند پر عماد وسیم نے ایک رن لے کر سٹرائیک دوبارہ پولارڈ کو دے دی جو چوتھی گیند پر کوئی رن نہ بناسکے لیکن پانچویں گیند پر انہوں نے لانگ آف پر چھکا لگادیا۔ آخری گیند پر کراچی کنگز کو جیت کے لیے چار رنز درکار تھے لیکن پولارڈ نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر چھکے سے کراچی کنگز کو کامیابی دلا دی۔ جیت پر پولارڈ کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی خاص کر جب انھوں نے مصباح الحق کی طرح پش اپس لگانے شروع کردیے۔ کائرون پولارڈ پش اپس کو جیت کا جشن منانے کا ایک طریقہ سمجھتے ہیں۔ جب آپ پرجوش ہوتے ہیں تو پھر اس طرح کی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ یہ کچھ دیر کے لیے تھا جس کے بعد میں نارمل ہوگیا تھا۔پولارڈ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس میچ وننگ اننگز کے دوران خود کو بہت پرسکون رکھا تھا۔ خود کو پرسکون رکھتے ہوئے میں نے یہی کوشش کی تھی کہ گیند بلے پر آتی رہے جو اس کھیل میں بہت ضروری ہے کیونکہ اسی طرح آپ کو رنز ملتے ہیں۔ مجھے اس بات کا بخوبی احساس تھا کہ یہ میچ ہمارے لیے کتنا اہم ہے

کہ اگر ہم ہارگئے تو مقابلے سے باہر ہوجائیں گے لیکن یہ زندگی اور موت کا معاملہ بھی نہیں تھا کہ میں خود پر غیرمعمولی دباؤ لیتا۔ کرکٹ میچ کے دباؤ سے کہیں زیادہ آپ کی عام زندگی میں کئی چیزیں ہوتی ہیں جو آپ پر زبردست دباؤ ڈالتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…