b>کراچی (آن لائن) سابق عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے بھارتی کینہ پروری کا کرارا جواب دے دیا۔بھارت نے ایک بار پھر کینہ پروری کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی پلیئرز کو حسب سابق اپنی آئی پی ایل کا حصہ نہیں بنایا، ساتھ ہی عمران طاہر جیسے کھلاڑیوں کو بھی صرف اس وجہ سے نظر انداز کردیا کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل کے صرف 2008 کے افتتاحی ایڈیشن میں ہی پاکستانی پلیئرز شریک ہوئے تھے، اس کے بعد ان پر لیگ کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے گئے
۔گزشتہ دنوں ہونے والے نیلامی میں کئی ایسوسی ایٹ پلیئرز کو بھی انتہائی مہنگے داموں خریدا گیا جب اس بارے میں بھارتی خبررساں ادارے کی جانب سے جاوید میانداد سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کرارا جواب دے دیا۔ میانداد نے کہا کہ کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اب آئی پی ایل کی کوئی بھی پروا نہیں کیونکہ ہماری اپنی لیگ شروع ہوچکی ہے۔سابق بیٹسمین نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اپنے کھلاڑی انڈین لیگ میں نہ دیکھ کر ہمیں بْرا محسوس ہوتا تھا لیکن اب نہ صرف ہماری اپنی لیگ شروع ہوچکی بلکہ وہ کامیابی سے بھی ہمکنار ہورہی ہے۔