پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

آئی پی ایل میں دو ایسے کھلاڑی شامل جن کا بیان سامنے آتے ہی سب کو جذباتی ہو گئے

datetime 23  فروری‬‮  2017 |

ممبئی (آئی این پی ) انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کی نیلامی میں جہاں ایشانت شرما اور عرفان پٹھان جیسے کھلاڑیوں کو لینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہوا وہیں تمل ناڈو اور تلنگانہ کے دو نوجوان کھلاڑیوں پر قسمت مہربان نظر آئی۔ تمل ناڈو کے تھنگاراسو نٹراجن اور تلنگانہ کے محمد سراج دونوں کی بولی ڈھائی کروڑ روپے سے زیادہ لگی اور ان دونوں کا تعلق انڈیا کی جنوبی ریاستوں سے ہے۔ ’لیفٹ منی‘ کے نام سے مشہور

 

نٹراجن کو ان کی بولنگ کے لئے کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے خریدا ہے۔ انھیں حاصل کرنے کے لیے آئی پی ایل کی اہم ٹیموں نے بولی لگائی اور آخر کار نٹراجن تین کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے نٹراجن نے کہا ’میں نے کبھی اس کی امید نہیں کی تھی۔ میں بہت خوش ہوں۔ میرے ماں باپ بھی بہت خوش ہیں، لیکن وہ اس کھیل کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن لیگ کے ٹورنامنٹوں کے لیے منتخب ہونے کے بعد ہی ان کے لیے باقاعدگی سے آمدنی کا انتظام ہو پایا۔ گذشتہ چھ سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور گذشتہ تین سالوں میں سے مجھے باقاعدہ تنخواہ مل رہی ہے۔ کالج میں میرا داخلہ سپورٹس کوٹے کے تحت ہوا اس لیے مجھے فیس نہیں دینی پڑتی ہے۔نٹراجن کی طرح ہی سراج بھی اپنے مقروض والد کا قرض ادا کرنا چاہتے ہیں۔ سراج کو ان کے ہوم ٹاؤن کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد نے خریدا ہے۔ ان کی کم سے کم قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی تھی، لیکن حیدرآباد نے اس سے 13 گنا زیادہ یعنی 2.6 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور ان کی خدمات حاصل کی۔ سراج نے بتایا کہ ان کی ماں اس بات سے ناخوش تھیں کہ انھوں نے اپنے بڑے بھائی کی طرح پڑھائی نہیں کی۔دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی زندگی کو بہتر بنائیں گے۔ سراج نے بی بی سی کو بتایا ’میرے والد اب آٹو رٓکشہ شا نہیں چلائیں گے۔ وہ اب گھر میں ہی رہیں گے۔‘



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…