منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹ کہاں سے خریدنی ہیں؟قیمت کیا ہے؟بڑے سوال کا جواب دیدیاگیا،تیاری کرلیں

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) کر کٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل فائنل کیلئے ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان، ٹکٹوں کی فروخت چار سے پانچ دن میں شروع ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کے اعلان پر زندہ دلان لاہور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،

شائقین کرکٹ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہونے کا بے تابی سیانتظار کررہے ہیں۔ شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا اعلان کردیا پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہی ہوگی اور یہ سلسلہ آئندہ چار سے پانچ روز میں شروع کر دیا جائے گا پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 25000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ کم سے کم 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 12000 روپے میں ملے گی۔ قذافی سٹیڈیم میں 14 انکلوژرز ہیں جہاں بیٹھ کر شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر کی ٹکٹ 12000روپے جبکہ جاوید میانداد، اے ایچ کار دار اور راجہ انکلوژرز کی ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہو گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…