منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل،عوام تیاری کر لیں ٹکٹ کتنا سستا ہوگا؟ جان کر آپ خوش ہو جائیں گے

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور آئندہ چند دنوں میں ٹکٹوں کی خریداری کے طریقہ کار کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت آن لائن ہی ہوگی اور یہ سلسلہ آئندہ ایک دو روز میں شروع کر دیا جائے گا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں

مجموعی طور پر 25ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور فائنل کا کم از کم ٹکٹ 500 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 12ہزار روپے میں ملے گا۔قذافی سٹیڈیم میں 14 انکلوژر ہیں جہاں بیٹھ کر شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژر میں ٹکٹ کی قیمت 12000روپے ہو گی جبکہ جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار اور راجہ انکلوژرز کی ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔مہنگے ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ کم قیمت پر بھی ٹکٹ دستیاب ہوں گے اور شائقین کرکٹ جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 500 روپے میں خرید کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ادھر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کے اعلان کے ساتھ ہی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام کوب زورو شور سے شروع ہو گیا ہے جبکہ شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بہترین تفریح فراہم کرنے کیلئے شاندار افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل حکام نے پانچ مارچ کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…