اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کس قدر خوبصورت دین ہے جو کہتا ہے کہ کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت نہیں ۔ کوئی گورا کسی کالے پر اور کوئی کالا کسی گورے پر برتر نہیں ہاں مگر برتری حاصل ہے تو صرف تقویٰ کی بنیا د پر ۔ نبی کریم ﷺ کی یہ ارشاد گرامی نہ صرف مسلمانو ں کیلئے ہے
بلکہ یہ پوری کائنات اور رہتی دنیا تک کے لوگوں کیلئے ہے ۔انسان خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو ، قوم سے تعلق رکھتا ہو ،نسل سے تعلق رکھتا ہو اگر اس میں لوگوں کا احساس نہیں تواس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے ۔ انسانیت کی تعظیم اگر کوئی نہیں کر سکتا تو یقین جانیں کہ وہ انسان ہی نہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبالر ایورٹن لوئیز ایک میچ میں پارٹیزان بلغراد کی نمائندگی کررہے تھے تاہم انھیں مسلسل مقامی حریف سائیڈ ریڈ کے شائقین کے خراب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی حریف سائیڈ ریڈ کے شائقین انہیں دیکھ کر بندروں کی آوازیں نکال رہے تھے، آخری لمحات میں ایک موقع پر میچ روکنا بھی پڑا جب ان شائقین نے نسلی تحریر کا حامل ایک بینر لہرا دیا جس پر ایورٹن لوئیز آبدیدہ ہو گئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئےکس قدر خوبصورت دین ہے جو کہتا ہے کہ کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت نہیں ۔ کوئی گورا کسی کالے پر اور کوئی کالا کسی گورے پر برتر نہیں ہاں مگر برتری حاصل ہے تو صرف تقویٰ کی بنیا د پر ۔ نبی کریم ﷺ کی یہ ارشاد گرامی نہ صرف مسلمانو ں کیلئے ہے
۔