جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل ،لاہورقلندرنے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آبادیونائیٹڈکوشکست دیدی

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آبادیونائیٹڈکوبیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ڈوائن سمتھ اور رفعت اللہ مہمند نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جلدہی رفعت اللہ 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکور ابھی 41 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ سمتھ بھی ایل بی ڈبلیو ہو گئےانہوں  نے 20 رنز بنائے۔ اسلام آبادیونائیٹڈ کوپانچواں نقصان 79 رنز پر اٹھانا پڑا جب بین ڈکٹ ریورس سوئپ شارٹ کھیلنے

کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔ اس کےبعد شین واٹسن بھی آؤٹ ہو گئے۔ واٹسن نے صرف7 رنز بنائے۔ عماد بٹ نے 17 رنز بنائے اور سہیل تنویر کی گیند پر کپتان برینڈن مکلم نے ان کا کیچ لیا۔ شاداب خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی جس پراسلام آبادیونائیٹڈنے لاہورقلندرزکو146رنزکاٹارگٹ دیا جبکہلاہور قلندرز کی جانب سے عامر یامین 3 ، یاسر شاہ نے 2 ، سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں جب کے جواب میں لاہورقلندرنے یہ میچ 9وکٹ کے نقصان پرآخری اوورمیں جیت لیا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…