اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ! شاہد آفریدی نے مداحوں کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر آپ کے دل میں ان کی عزت اور بڑھ جائے گی

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(آئی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ شارجہ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے اختتام پر بوم بوم آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جن کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم پشاور زلمی کے لئے کھیلتا رہوں گا۔شاہد آفریدی نے واضح کردیا ہے کہ وہ اپنی انٹرنیشنل کرکٹ ختم کر چکے اور اب جتنی بھی کرکٹ وہ کھیل رہے ہیں وہ اپنے چاہنے والوں کے لیے ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے

 

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے شائقین کے لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور یہ کرکٹ پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے نہیں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے الوداعی میچ کا بھی بہت ذکر رہا تو کیا اب بھی آپ اس بارے میں سوچ رہے ہیں؟۔شاہد آفریدی کا جواب تھا:’نہیں جی، خدا حافظ ہو چکا ہے۔ میں اپنی کرکٹ اپنے چاہنے والوں کے لیے کھیل رہا ہوں۔ جتنی بھی باقی ہے سال دو سال مزید کھیلوں گا۔اس وقت میرے لیے سب سے اہم میری فاؤنڈیشن ہے اسے چلانا ہے۔ جتنی سنجیدگی اور پروفیشنل طریقے سے اپنے ملک کے لیے کھیلنا تھا وہ میں کھیلا ہوں۔ شاہد آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ اپنی کرکٹ سے کتنا لطف اٹھا رہے ہیں؟ جس کا جواب انہوں نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ دیتے ہوئے کہا ’نظر آرہا ہے ۔شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ بوم بوم آفریدی نے 5 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت ٹیسٹ کیرئیر میں 36.51 کی اوسط سے ایک ہزار 176 رنز بنائے اور 48 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اسی طرح آفریدی نے 398 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں اور 39 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 64 رنز بنائے اور 395 وکٹیں بھی لینے میں کامیاب رہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے 98 میچز کھیل کر 18.01 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنائے اور 97 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…