منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

سپرلیگ کا فائنل لاہور آ کر کھیلنے کیلئے رضا مندی ظاہر کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست ،کتنی رقم دی جائے گی؟تفصیلات جاری

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ کا فائنل لاہور آ کر کھیلنے کیلئے رضا مندی ظاہر کرنے والے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ،غیر ملکی کھلاڑیوں کو 10 ہزار ڈالرز اضافی دئیے جائیں گے۔پی سی بی نے تمام ٹیموں کو موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار کی صورت میں ان کے متبادل کے انتخاب کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے لاہور آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے روی بوپارہ، ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں۔پی ایس ایل حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 10 ہزار ڈالرز اضافی دئیے جائیں گے۔لاہور آنے سے انکار کرنے والے بڑے ناموں میں کراچی کنگز کے کپتان کمارسنگاکارا اور کرس گیل شامل ہیں جنہوں نے لاہور آنے سے معذرت کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وہ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جو پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں۔ان کھلاڑیوں میں سری لنکا کے جیون مینڈس، کوشل مینڈس، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی فیڈل ایڈورڈز، انگلینڈ کے اویس شاہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستان کے یاسر عرفات بھی شامل ہیں۔زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر ، ایلٹن چیگمبرا اور ویسٹ انڈیز کے سلیمان بین بھی شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں میں سری لنکا کے جیون مینڈس، کوشل مینڈس، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی فیڈل ایڈورڈز، انگلینڈ کے اویس شاہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستان کے یاسر عرفات بھی شامل ہیں۔زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر ، ایلٹن چیگمبرا اور ویسٹ انڈیز کے سلیمان بین بھی شامل ہیں .ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی اکثریت نے پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کی ہے جن میں بنگلہ دیش کے امرالقیس اور شہریار نفیس کے نام قابل ذکر ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…