لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کے مبینہ کردار خالد لطیف اور شرجیل خان نے اپنے اوپر عائد الزامات قبول کرنےسےانکارکردیاہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے دعوی کیاہےکہ خالد لطیف اور شرجیل خان نے خود پرلگائے گئےالزامات مستردکردیے ہیں اور انھیں قبول کرنے سے انکار کردیاہے۔ کھلاڑیوں کی لیگل ٹیم نے انھیں مشورہ دیاہےکہ وہ الزامات قبول نہ کریں۔کھلاڑیوں کی لیگل ٹیم نے کہاہےکہ پی
سی بی کےالزامات کوچیلنج کیاجائےگا۔پی سی بی ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہےکہ کھلاڑیوں نےاگرالزامات مان لیےتوسزامیں نرمی کاامکان ہے۔ پی سی بی ذرائع نے دعوی کیاہےکہ شرجیل خان پرکم ازکم 3سے5سالہ پابندی کاامکان ہے۔ خالدلطیف پر2سے3سال پابندی لگائی جاسکتی ہے۔پی سی بی کے چیف ایگزیکیٹو اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے کہاہےکہ نہیں معلوم پی ایس ایل کےخلاف سازش ہورہی ہے۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ ثبوت کےبعدشرجیل اور خالد کےخلاف ایکشن لیاگیا۔انھوں نے واضح کیاکہ ثبوت کےبغیرایکشن نہیں لےسکتےتھے۔ پی سی بی کےفیصلےکےخلاف کھلاڑی عدالت جاسکتےہیں۔ پی سی بی حکام نے بتایاکہ دونوں کھلاڑی اپیل پربھی جاسکتےہیں۔ دونوں کھلاڑی14روزمیں جواب دینےکےپابندہوں گے۔ ۔پی سی بی کے چیف ایگزیکیٹو اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے کہاہےکہ نہیں معلوم پی ایس ایل کےخلاف سازش ہورہی ہے۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ ثبوت کےبعدشرجیل اور خالد کےخلاف ایکشن لیاگیا۔انھوں نے واضح کیاکہ ثبوت کےبغیرایکشن نہیں لےسکتےتھے۔ پی سی بی کےفیصلےکےخلاف کھلاڑی عدالت جاسکتےہیں۔ پی سی بی حکام نے بتایاکہ دونوں کھلاڑی اپیل پربھی جاسکتےہیں۔ دونوں کھلاڑی14روزمیں جواب دینےکےپابندہوں گے۔پی سی بی حکام نے بتایاکہ کھلاڑیوں نے الزامات سے انکار کیا تو پی سی بی ٹریبونل بنائے گا۔