لاہور(نیوزڈیسک)فکسنگ سکینڈل،شرجیل خان اورخالد لطیف کا مستقبل،پی سی بی نے اعلان کردیا،پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر امجد حسین نے کہا ہے کہ شرجیل خان اورخالد لطیف 14 روز کے اندر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو جواب دینے کے پابند ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
اگرکھلاڑیوں کی جانب سے الزامات کو مسترد کیاگیا توسابق جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی جبکہ اگر کھلاڑیوں نے جرم تسلیم کرلیا تو پی سی بی اینٹی کرپشن کے ٹریبونل دونوں کھلاڑیوں کی قانون کے مطابق سزاؤں کا تعین کرے گا۔اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث شرجیل خان اور خالدلطیف کو چارج شیٹ جاری کردی ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے چارج شیٹ وصول کرکے دستخط بھی کردیئے ہیں۔