جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

فکسنگ سکینڈل اورشرجیل خان،انگلش کرکٹ کاؤنٹی لیسٹر شائر نے حیرت انگیزفیصلہ سنادیا

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

لندن (آئی این پی )انگلش کرکٹ کاؤنٹی لیسٹر شائر شرجیل خان کے کاؤنٹی کے ساتھ مستقبل کے بارے میں فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری تحقیقات کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد کرے گی۔لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس وقت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہونے والی تحقیقات کے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں

جس کے بعد ہی کاؤنٹی شرجیل خان کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی نے شرجیل خان سے اس سال ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے لیکن سپر لیگ سکینڈل کے نتیجے میں شرجیل خان کا کریئر خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہہ چکے ہیں کہ بکیز سے روابط کے الزامات میں معطل کیے جانے والے پاکستانی کرکٹرز کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے تاہم جرم ثابت ہونے پر کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے آغاز کے اگلے ہی دن بکیز سے روابط کے الزام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے وطن واپس بھیج دیا تھا۔

شرجیل خان آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے بعد ایک ایسے بیٹسمین کے طور پر سامنے آئے جنھیں مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگس اپنے ساتھ کھلانے میں دلچسپی رکھتی تھیں جن میں بگ بیش اور کیربیئن لیگ قابل ذکر ہیں۔ شرجیل خان پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں یو بی ایل کی نمائندگی کرتے ہیں جس نے انھیں معطل کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…