جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ، پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز حد سے زیادہ محتاط ہوگئے

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز حد سے زیادہ محتاط ہوگئے، سیلفیز بنوانے اور آٹوگراف لینے کے خواہشمند پرستاروں کی امیدیں حسرت میں بدلنے لگیں۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ہی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آگیا تھا جس کے بعد الزامات کی زد میں آنے والے

شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرکے وطن واپس روانہ کرنے کے بعد فرنچائزز کی مینجمنٹ اور کرکٹرز نے اس ناخوشگوار واقعے کا گہرا اثر لیا ہے۔سیلفی کے خواہشمند نوجوان سے ایک کھلاڑی نے ازراہ مذاق کہا کہ کہیں تم بکی تو نہیں ہو، غیر ملکی کھلاڑی بھی پہلے کی طرح پرستاروں کا خوش دلی سے استقبال کرتے نظر نہیں آتے۔ کیون پیٹرسن اور برینڈن میک کولم خاص توجہ کا مرکز تھے، کئی نوجوان ان کے ساتھ تصاویر بنوانے اور آٹو گراف لینے کے خواہشمند تھے لیکن اب اہوں نے منع کردیا۔دوسری جانب فرنچائز مالکان لاہور میں فائنل کے بارے میں یقینی طور پر کچھ کہنے سے گریز کررہے ہیں، البتہ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی غیر ملکی کرکٹرز کی شمولیت ممکن بنانے کیلیے سرگرم ہیں تاہم چند کھلاڑیوں کے انکار کی صورت میں متبادل پول تیار کرنے کیلیے نیا ڈرافٹ 22فروری کو کرایا جائے گا جس کے بعد ممکنہ کرکٹرز اور ان کی جانب سے معاوضے دونوں کو خیال میں رکھتے ہوئے فیصلے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…