اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کا دور دورہ ہے اور شائقین کرکٹ ، کرکٹ کے اس سب سے بڑے ایونٹس میں سے ایک اس ایونٹ کو خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔ پی ایس ایل کے آغاز میں سپاٹ فکسنگ کا معاملہ گو کہ کافی حوصلہ شکن تھا تاہم اس معاملے سے ہٹ کربھی پاکستانی و غیر ملکی کھلاڑی اس ایونٹ کا مزہ لے رہے ہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سٹار ٹی ٹونٹی بلے باز کرس گیل پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے دیوانے نکلے، کہتے ہیں کہ مصباح بوڑھے نہیں سپر فٹ کرکٹر ہیں۔ بلے
سے میدان میں طوفان برپا کرنے والے کرس گیل کا کہنا ہے کہ مصباح الحق 42 برس کے ہوکر اب بھی کھیل رہے ہیں اورسپر فٹ ہیں ،میں تو ابھی 37 سال کا ہوں ،میر ی بھی 5سال کی کرکٹ ابھی باقی ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے خواہاں کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز کو عزت کے ساتھ الوداع کیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ کرس گیل پی ایس ایل ٹو میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں ،وہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیل چکے ہیں تاہم کچھ خاص کاکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔