جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

اب ہوگا مقابلہ ۔۔ کراچی کنگز نے اہم بائولر کی جگہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا؟

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی کراچی کنگز نے 22 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کو سپنر ابرار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے ابرار احمد کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ابرار احمد نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 22 رنز دئیے تھے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہ مل سکی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچمیں بھی وہ دو اوورز میں 19 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان خان شنواری نے 2013

میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے سوئی نادرن گیس کے خلاف صرف9 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھی جس پر انھیں سری لنکا کے خلاف دبئی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا تاہم وہ ان دونوں میچوں میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم بھی اپنے سکواڈ میں رفعت اللہ مہمند کو شرجیل خان کی جگہ شامل کر چکی ہے تاہم اس نے ابھی دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…