اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل کے بعد ملک بھر میں جواریوں کے خلاف چھاپے ، راولپنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران تین بکیز گرفتار، اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر ملک بھر میں جواریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اسی سلسلے میں راولپنڈی میں پولیس سٹے بازوں کے خلاف سرگرم ہوچکی ہے،راولپنڈی کے درمیانے مگر گنجان آباد علاقے صادق آباد کی مجسٹریٹ کالونی میں چھاپے کے دوران پولیس نے پاکستان سپرلیگ کے میچوں پر جوا لگانے والے تین بکیز گرفتار کرلیے ہیں۔ ملزمان میں کاشف علی ، ناصر حمید اور منیر احمد شامل ہیں جن سے پولیس نےکمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کئے ہیں۔راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں کی بکنگ ہوچکی تھی اور مزید جاری تھی لیکن پولیس نے چھاپا مارکر جوئے کی بساط الٹ دی اورملزمان کا سارا پلان خاک میں ملا دیا گیا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرفتار بکیز سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔