کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ،پی ایس ایل فکسنگ بم کے بعد ایک اوربڑے تنازعے کا سامنا کررہی ہے کیونکہ90sء کی دہائی میں میچ فکسنگ اسکینڈل کے چشم دید گواہ عطاء الرحمن نے طویل خاموشی کے بعدسارابھانڈا پھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عامرسہیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ روزقبل عطاء الرحمن کا فون آیا ہے اورغصے بھرے لہجے میں کہاکہ میں انگلینڈمیں ٹیکسی چلارہاہوں اور1998ء کی جسٹس قیوم کمیشن کی رپورٹ کے مرکزی کردار
پی سی بی سے بڑی بڑی تنخواہیں لے رہے ہیں۔اب میں انٹرنیشنل میڈیاپرسب کے پول کھولنے لگاہوں۔عامر سہیل نے بتایا کہ میں نے عطاء4 الرحمن کو سمجھایا کہ اب ان چیزوں کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اس سے صرف اور صرف پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہوگی۔اگرچہ عامر سہیل کے سمجھانے پر عطاء الرحمن وقتی طورپرخاموش ہوگئے ہیں مگر یہ لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان کرکٹ ایک اور بڑے تنازعے کا شکار ہوگئی۔