اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

واحدکھلاڑی جو خود اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس پیش ہوا اورفکسنگ کے حوالے سے انکشافات کئے

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ٹیم کراچی کنگز کے سربراہ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ شاہ زیب حسن خود اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے اور اسے مشکوک افراد کی جانب سے ان سے کئے گئے رابطے کے بارے میں تمام تر تفصیلات سے مطلع کیا تھا۔

سلمان اقبال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کراچی کنگز کی پوری مینجمینٹ شاہ زیب کے ساتھ تھی کیونکہ ہمیں یقین تھا کہ شاہ زیب حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا اسی لیے کپتان سنگاکارا اور کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی ہمت بڑھائی۔سلمان اقبال نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ذرائع ابلاغ نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عماد وسیم کا نام بھی اس معاملے میں اچھالا حالانکہ ان کا اس معاملے میں دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔ سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی تمام فرنچائزز کے مالکان ایک ہیں لیکن میڈیا بٹا ہوا ہے۔ میڈیا کو اس بارے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کہ کسی بھی کھلاڑی کے بارے میں بے سروپا خبر نہ دی جائے کیونکہ یہ اس کے کریئر کا معاملہ ہوتا ہے اس کے علاوہ اس طرح کی خبریں دینے سے قبل یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اس سے پاکستان سپر لیگ کو ہی نقصان پہنچ سکتا ہے ،سلمان اقبال نے کہا کہ تمام فرنچائزز گذشتہ سال ہی یہ طے کرچکے تھے کہ اس لیگ کو منفی عناصر سے محفوظ رکھیں گے لیکن یہ افسوس ناک واقعہ پیش آگیا تاہم جو ہونا تھا وہ ہوگیا اب ہمیں کھیل کی طرف توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…