پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ ‘‘

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’لعنت ہو ایسے پیسے پر اور پلیئرز پر‘‘ ماضی کے معروف پاکستانی بلے باز جاوید میانداد پاکستان سپر لیگ فکسنگ سکینڈل پر پھٹ پڑے، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی سنا ڈالی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں معروف پاکستانی لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل پر

پوچھے گئے سوال پر ملوث کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے،چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں عبادت میں شب و روز گزارنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پوری قوم اور پلیئرز کے گھر والے مصلے پر بیٹھے ان کی فتح کیلئے دعا کر رہے ہوتے ہیں اور اگر یہ بک جائیں تو ’’لعنت ہو ایسے پیسے اور ایسے پلیئرز پر‘‘۔ہمارے ملک کے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے لوگ مال سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں اگر یہی صورتحال ہے تو سب کچھ تباہ ہو جانا چاہئے، ایسے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔فکسنگ سکینڈل منظر عام پر آنے پر جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے انہوں نے ملوث کھلاڑیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ نہیں بلکہ اپنے ضمیر ، گھر والوں، بچوں کی زندگی کے ساتھ کھیل کر حرام کما رہے ہوتے ہیں اور حرام کا نتیجہ بھی حرام ہوتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پی سی بی کو کرکٹ سے متعلق اپنی سٹرکچر بک دی مگر انہوں نے ان سنی کر دی ، جاوید میانداد نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ اب آپ کی عمر اللہ اللہ کرنے کی ہے اور آپ پی سی بی میں گھسے ہوئے ہیں جان چھوڑ دیں‘‘۔ریجنل کرکٹ میں سب ’’اٹھائی گیرے‘‘بیٹھے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…