ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے آغاز میں ہی محمد حفیظ بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، 2میچوں میں کیا کام کر دیا ؟

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ نے پہلے دو میچوں کے دوران ہی ریکارڈ قائم کر لیا مگر یہ ریکارڈ کیچز یا وکٹوں کا نہیں بلکہ 2میچوں میں مسلسل صفر پر آئوٹ ہونے کا ہے۔ پی ایس ایل میں کچھ بلے باز اپنی بیٹنگ سے نہ صرف شائقین کرکٹ کو تفریح فراہم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ناقدین کو بھی کرارا جواب دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود پشاور زلمی کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ابھی تک ایک سکور بھی نہیں

 

بنا سکے۔پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل محمد حفیظ اسلام آباد کیخلاف ابتدائی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اورپھر کراچی کنگز کیخلاف اپنے دوسرے میچ میں بھی کوئی سکور نہ کر سکے۔محمد حفیظ کے علاوہ افتخار احمد بھی اپنے پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور لائنز کے درمیان میچ میں بھی دو کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹمل ملز اور لاہور قلندرز کے عمر اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کے شاہ زیب حسن اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…