منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

’’پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ معاملہ ‘‘

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو ناکام بنانے اور کھلاڑیوں کو پھنسانے کے لیے بھارت سے خوبرو لڑکیوں کو دبئی میں پہنچانے کا انکشاف ہواہے اور اس سلسلے میں دبئی میں ڈانس کلب چلانے والے بھارتیوں کی مدد بھی لی گئی ، ان حسینائوں کو ٹیم ہوٹلوں کے قریب ٹھہرایاگیاتاکہ موقع ملتے ہی کھلاڑیوں سے رابطہ بڑھایاجاسکے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حسینائوں کو ٹاسک دیاگیاہے کہ کھلاڑیوں سے کرکٹ فین بن کر ملیں اور سیلفیاں بنانے کے بہانے اْنہیں اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کریں

 

جبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایسی ویڈیوز بنانے کی بھی کوشش کریں جن سے سکینڈل کا عنصر نکلے۔یہ بھی معلوم ہواکہ پی ایس ایل پر سٹہ کھیلنے والے معروف بکیے بھی امارات پہنچ چکے ہیں۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مشکوک افراد ہوٹل کی لابی میں خالد لطیف سے سیلفی بنانے کے بہانے ملے تھے جس دوران اْنہوں نے شرجیل خان کو بھی بلالیا۔ذرائع کاکہناہے کہ بھارتی حکام کو پی ایس ایل کی کامیابی سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی ناممکن بنانے کی اپنی سازش ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مایوس ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…