بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شرجیل اور خالد لطیف ہی کیوں؟سوشل میڈیا پر صارفین کا تانتا بندھ گیا

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان سپر لیگ 2017 کے آغاز پر ہی پاکستانی کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف کے مبینہ طور پر بک میکرز کے ساتھ روابط کی خبر نے سب کو ہی حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ شرجیل خان اور خالد لطیف اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ کا حصہ تھے اور ان دونوں کھلاڑیوں کے خلاف یہ کارروائی ایک بین الاقوامی سنڈیکیٹ سے مبینہ طور پر ان کے رابطے کے بعد عمل میں آئی ہے جو پاکستان سپر لیگ کو متاثر

 

کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس خبر کے منظرعام پر آتے ہی یہ دونوں نام پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ جو صارفین لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان اس وقت کھیلے جانے والے میچ پر تبصرے کر رہے تھے انھوں نے بھی میچ بھول کر اس خبر پر تبصرہ شروع کر دیا۔ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کچھ یہ پیغام پہنچایا کہ پی ایس ایل میں کھیل کو خراب کرنے والے کاموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی بڑے یا چھوٹے کو چھوٹ نہیں۔ ہمیں پاکستان کے اس اثاثے کا تحفظ کرنا چاہیے۔شرجیل خان اور خالد لطیف کی معطلی کی خبر پر انڈین صحافی وکرنت گپتا نے ٹویٹ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہپاکستانی کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف پر ‘فکسنگ’ کے الزامات میں پاکستان سپر لیگ میں پابندی حیران کن خبر ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ان دونوں کھلاڑیوں کی معطلی کا فیصلہ درست ہے، اسے برداشت نہیں کیا جانا چاہیے جبکہ ایک صارف محمد باقر نے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا کہکیوں شرجیل اور خالد لطیف کیوں؟’۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…