اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

دبئی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، دبئی اور شارجہ میں اشتہاری مہم کا آغاز بسوں ، ٹیکسیوں پر ہوگیا۔آٹھ فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نامور فنکار، علی ظفر، شہزاد رائے، فہد مصطفٰی، شہکی اور نجم سیٹھی پریس کانفرنس میں افتتاحی پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر تمام فرنچائز کے مالکان اور ٹیمیں بھی موجود ہوں گی ، پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا ، افتتاحی میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9 بجے کھیلا جائیگا۔میچ سے قبل گلوکار پرفارمنس دیں گے ، آتش بازی کا بھی زبردست مظاہرہ بھی ہوگا۔ لیگ کے آغاز سے قبل ہی شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔ہر طرف بینرز اور پمفلٹس کی بہار ہے ، گاڑیوں ، بسوں اور عمارتوں پر فلیکس نظر آ رہے ہیں ، شہریوں کی بڑی تعداد پی ایس ایل کے میچز گراؤنڈ میں جا کر دیکھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…