جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، کو نسے ملک کی دو بڑی ٹیموں کو بلایا جارہا ہے ؟ جان کر عش عش کر اٹھیں گے

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ،کو نسے ملک کی دو بڑی ٹیموں کو بلایا جارہا ہے ؟ جان کر عش عش کر اٹھیں گے
لاہور( آن لائن )کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ،کو نسے ملک کی دو بڑی ٹیموں کو بلایا جارہا ہے ؟ جان کر عش عش کر اٹھیں گے ۔ ویسٹ انڈین اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کیلیے پی سی بی کی بات چیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق فروری میں پی ایس ایل کے بعد بورڈ ان دونوں میں سے کسی ایک کی میزبانی کا خواہاں ہے جس کیلیے رابطے جاری ہیں۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیزسے سیریز کی پہلے بھی بات چیت چلی تھی مگر معاملات آگے نہ بڑھ سکے،ایک پی سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں کسی بڑی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے پْر امید ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے باوجود انڈین کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار نہیں کریگا اورنہ ہی میگا ایونٹ کا بائیکاٹ کریگا اگر بھارت نے انکا رکیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تو اس میچ کے پوائنٹس تقسیم ہونے کے بجائے پاکستان کو دیئے جائینگے ، انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایک ٹورنامنٹ کی 20 فیصد آمدنی صرف پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک میچ سے حاصل ہو جاتی ہے،اگر انڈیا پاکستان سے میچ نہیں کھیلتا یا بائیکاٹ کرتا ہے توپاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے حصے کی آمدنی سے محروم ہو جائے گا۔
نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو دوہراتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔ پاکستان ہر جگہ انڈیا سے کھیلنے کے لیے تیار ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…