منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت ، پاکستان کا سامنا کرنے سے گریزاں، ’’میدان سے راہ فرار کا عندیہ دیدیا ‘‘

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے ’ راہِ فرار ‘ کا عندیہ دے دیا ، جس کیلئے لودھا کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو جواز بنایا ہے۔کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لودھا کمیشن کی پیش کردہ اصلاحات کا مطالبہ بھارت کو آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محروم کر سکتا ہے۔15 دن تک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کرنا ہے، بی سی سی آئی نے کہاکہ اس وقفے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کے ساتھ ہمیں کرکٹ کیلنڈر کو دوبارہ شیڈول کرنے جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، ٹھاکر نے کہا کہ لودھا کمیشن سفارشات کی روشنی میں ہمیں آئی پی ایل سے پہلے اور بعد 15 دن کا وقفہ دینا ہو گا۔لیگ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ سیریز ہے اور بعد میں چیمپئنز ٹرافی ہوگی، موجودہ صورتحال میں ہمیں آئی پی ایل اور چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، بی سی سی آئی نے گذشتہ دن ہونے والے اپنے اہم اجلاس میں ٹیم کو 15 دن کا وقفہ دینے کے ساتھ اہم سفارشات کو مسترد کردیا تھا، اس پر بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ٹھاکر نے برہمی کا اظہار کیا تھا، بھارتی بورڈ اس معاملے پر 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں ایک رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کو لودھا کمیٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ انڈین پریمیئر لیگ 2017 کے بعد 15 دن تک ٹیم کا کوئی میچ نہ رکھا جائے، بورڈ نے اس کی مخالفت کر دی تھی، آئی پی ایل فائنل کے چند دن بعد ہی یکم جون سے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو جائے گا،موجودہ حکم نامے پر عمل کرنے کی صورت میں بھارت آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک ، بھارت سیریز جو پاکستان میں ہونا طے تھی میں شرکت سے انکار کر چکا ہے ۔ جبکہ دیگر کھیلوں سے بھی بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے کترا رہا ہے جیسا کہ کبڈی سے شکست کے پیش نظر بھارت نے پاکستان کو ایونٹ میں مدعو ہی نہیں کیا جس کے باعث پاکستان نے ایونٹ کو منسوخ کرانے کا مطالبہ ورلڈ کبڈی فیڈریشن کو بھجوادیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…