جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ہمت ہے تو آجائو پھر، ہم تمہیں میدان میں جواب دیں گے ۔۔۔!پاکستان چھا گیا ، بھارت کو بڑا چیلنج

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا کہنا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیان کا جواب بیان سے نہیں میدان میں دیں گے، بھارتی کپتان پریشان نہ ہوں 23 اکتوبر دور نہیں ہے ۔ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں ایشین چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کوہو گا، پہلے بھارتی کپتان نے یہ بیان داغا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہار کر اپنے فوجیوں کو مایوس نہیں کریں گے،جس پر پاکستانی کپتان محمد عرفان کہتے ہیں کہ صبر کریں وہ جواب میدان میں دیں گے ۔کوچ خواجہ جنید مانتے ہیں کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس لمحہ فکریہ ہو سکتی ہے، لیکن ایسے بیانات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے ۔میدان سے باہر بیانات میں گرما گرمی خواہ کتنی ہی ہو ،دونوں ممالک کے شائقین ہاکی کھیل سے ضرور محظوظ ہوتے ہیں ۔
واضح رہے کہ کل ایک بار پھربھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر پر حملہ کیا گیا ۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے نیتجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اس وقت جنگی جنون میں مبتلاہوکرلائن آف کنڑول پرفائرنگ کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…