جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سارک سربراہ کانفرنس سبوتاژ کرنے کے جواب میں پاکستان کا ایسا اقدام کہ بھارتیوں کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اڑی حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر ہرزہ سرائی کرنے والے بھارت نے ایک طرف تو اپنی فوجیں سرحدوں پر لگا کر سرجیکل سٹرائیکس کی گیڈر بھبھکیاں دینا شروع کر دیں، دوسری جانب پاکستانی فنکاروں کو ملک سے نکالنے کے لئے ان پر دباؤ ڈالا، اس کے ساتھ ہی ساتھ بھارت کی جانب سے کھیلوں کے میدان کو بھی نہ چھوڑا گیا ۔ بھارت کی جانب سے 2016 ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے ورلڈ کبڈی فیڈریشن سے اس ایونٹ کو ہی منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے کھیلوں کو بھی نہ چھوڑا اور بھارت نے اوچھے حربے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت سے روکنے اور ممکنہ شکست سے بچنے کے لئے مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے اس ایونٹ کو ہی منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔  واضح رہے کہ اپنے آپ کو خطے کی سپر پاور کہنےو الا اور دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک فوج رکھنے والے بھارت کو چند غباروں نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے ۔ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائکس کرنے اور پاکستان کو مزید سرجیکل سٹرائکس کی دھمکیاں  بھی دی جارہی ہیں۔ مگر دوسری جانب کبھی اونٹ اور کبھی کبوتروں سے ڈر جانے والے بھارت کو اب غباروں نے بھی پریشان کر دیا ہے ۔ بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ پاکستان غبارہ گردی کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کو کچھ غبارے ملے ہیں جن  کے ساتھ تحریر موجود ہے کہ مودی سن لو، ایوبی کی تلواریں اب بھی ہمارے پاس موجود ہیں ۔

ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور مودی سن لو تمہاری تباہی اور بربادی کشمیریوں کے ہاتھوں ہی ہو گی۔

ان غباروں کے ملنے کے بعد بھارت میں کھلبلی سی مچ گئی ہے اور بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زور و شور سے پراپگنڈہ کرنے میں مصروف ہو گیا ہے ۔ ایٹمی طاقت بھارت پاکستان کو حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے مگر دوسری جانب کبوتروں اور غباروں کو دیکھ کر بنئے کی دھمکیوں کے غباروں سے ہوا نکل جاتی ہے اور وہ سب دھمکیاں بھول کر بیٹھ کر رونا شروع کر دیتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…