پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے مرد کرکٹرز کے بعد ۔۔معروف خاتون کھلاڑی ثنا میر پر بجلی گرا دی گئی ۔۔ پی سی بی حرکت میں 

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) خراب فارم کے سبب مسائل کی شکار ویمنز کرکٹ کپتان ثنا میر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا، میچ ریفری نے رپورٹ پی سی بی کو بھجوا دی، حتمی فیصلہ چند روز میں این سی اے میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک، سعید اجمل اور محمد حفیظ سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار پانا کوئی نئی بات نہیں، اب خواتین ٹیم کی کپتان ثنا میر بھی اس الزام کی زد میں آگئی ہیں، کراچی میں جاری ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں زرعی تریاتی بینک ثنا میر کی کپتانی میں ایکشن میں ہے، اس دوران ٹیسٹ امپائرز ریاض الدین نے ثنا میر کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، میچ ریفری افتخار نے رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دی ہے، یاد رہے کہ30سالہ آل راؤنڈرر ثنا میر نے28دسمبر2005کو کراچی میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ کیریئر کا آغازکیا تھا، وہ اب تک85ایک روزہ میچز میں2نصف سنچریوں کی مدد سے1107رنز بنانے کے ساتھ93وکٹیں بھی حاصل کر چکی ہیں۔انہیں 70 ٹوئنٹی میچز میں 669 رنز بنانے کے ساتھ 70 وکٹیں اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، عمدہ کارکردگی پر حکومت پاکستان انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز چکی ہے، ثنا میر کا بولنگ ایکشن مشکوک ہے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد ہوگا، ادھر زیڈ ٹی بی ایل کے مسعود انور کا کہنا ہے کہ ثنا میر گزشتہ 11 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہیں، ان کے ایکشن کو کبھی بھی رپورٹ نہیں کیا گیا، آل راؤنڈر کے بازو کا خم 17 ڈگری سے زیادہ نہیں، جلد کلیئر ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…