زیورخ(نیوز ڈیسک)ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالرلیونل میسی فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے ا±ڑے، اس دوڑ میں ا±نہوں نے کرسٹیانو رونالڈ اور نیمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔سال 2015 کا بہترین فٹ بالر کون ہوگا، یہ جاننے کے لیے تقریب زیورخ میں ہوئی جہاں فیفا مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے علاوہ مزید چار ایوارڈز بھی دیئے جانے تھے۔مینز کیٹگری میں د±نیائے فٹ بال کے تین نامور کھلاڑیوں ارجنٹائن کے میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور برازیل کے نیمار کے درمیان مقابلہ تھا، رونالڈو مسلسل دو برس سے یہ ایوارڈ جیت رہے تھے لیکن اس مرتبہ ایوارڈ کی دوڑ میں شامل میسی نے ا±ن سے یہ اعزاز ہتھیالیا، میسی مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئےہیں۔امریکا کی کارلی لائیڈ ویمنز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں، بہترین ویمن کوچ کا اعزاز امریکا کی جل ایلس کے حصےمیں آیا۔بہترین مینز کوچ کا اعزاز لوئیس اینرک نے جیتا، اس کے علاوہ سال کا بہترین گول کرنے کا اعزاز وینڈل لیرا کو دیا گیا۔
لیونل میسی پانچویں مرتبہ فیفا پلیئر آف ایئر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق
-
سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد



















































