پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناقدین کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے شاہدآفریدی کو نادِر موقع مل گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: پاکستان نیوزی لینڈ کی سرزمین پر قدم رکھ چکا ہے اور اس کے سامنے پہلا معرکہ ٹی ٹونٹی کی صورت میں سامنے ہے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا نادر موقع بھی لیکن اس کے لیے پاکستان کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کلین سوئپ کرنا ہوگا۔دونوں ٹیمیں 15 جنوری کو 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جو بھی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر کلین سویپ کرے گی وہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آجائے گی۔ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ بالترتیب عالمی رینکنگ میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ سیریز کے تینوں میچز ہارنے والی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی جائے گی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوگی بلکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کسی نے بھی اگر سیریز دو ایک سے جیتی تو وہ ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر پانچویں نمبر پر آجائے گی۔نیوزی لینڈ نے گزشتہ دنوں سری لنکا کو دو صفر سے شکست دی تھی اوراس شکست کے نتیجے میں سری لنکا کی ٹیم عالمی نمبرایک کی پوزیشن سے محروم ہوچکی ہے اوراب ویسٹ انڈیز کی ٹیم عالمی رینکنگ میں سرفہرست ہے تاہم ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا اور سری لنکا 118 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف دو صفر سے سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اوراسی طرح افغانستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریزجیت کر عالمی ون ڈے رینکنگ میں بھی دسویں نمبر پر آگئی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…