منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پشاور کے آرمی پبلک سکول میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کی رونمائی

datetime 11  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 ٹرافی عالمی سفر کے دوران اب پاکستان پہنچ گئی، جہاں پشاور کے آرمی پبلک اسکول(اے پی ایس) میں طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کی موجودگی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے عہدیداروں اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی موجودگی میں طلبہ نے ٹرافی کو پیش کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اے پی ایس اسکول حملے کے دوران جان کی بازی ہارنے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپیئن بنا تھا اور اس دفعہ شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم ہندوستان میں ایک دفعہ پھر چمپیئن بنے گی اور ٹرافی پاکستان آئے گی۔خیال رہے کہ پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی حال ہی میں اے پی ایس کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے طالب علموں، اسٹاف اور والدین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اسی طرح سابق سری لنکن کپتان سنتھ جیسوریا بھی اگست میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرچکے ہیں۔جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے مختلف کھلاڑی و عہدیدار بھی اے پی ایس کا دورہ کرچکے ہیں۔آرمی پبلک اسکول میں رونمائی کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئٹی ٹرافی کو پشاور سے لاہور روانہ کردیا گیا، جہاں کل کنیرڈ کالج اور قذافی اسٹیڈیم میں اس کی نمائش کی جائے گی۔ٹرافی کا اگلا اور آخری پڑاؤ بنگلہ دیش ہوگا جہاں 13 اور 14 دسمبر کو یہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے بعد اسے ہندوستان روانہ کردیا جائے گا.اس سے قبل 2010 کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کو بھی کراچی میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا انعقاد 8 مارچ سے 3 اپریل 2016 تک ہندوستان میں ہوگا جس میں 6 کوالیفائر ٹیموں سمیت 16 ممالک حصہ لیں گے۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 مارچ کو ہندوستان کے خلاف نبردآزما ہوگی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…