بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ،پاکستان کی جان پر بن آئی،بھارت کا حال پاکستان سے بھی برا

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ،پاکستان مزید ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آگیا ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کا خمیازہ سری لنکا کو دوسرے سے تیسرے نمبر پر آنے کی شکل میں بھگٹنا پڑا ہے ۔ رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، پاکستان ساتویں ، بھارت آٹھویں ، افغانستان نویں جبکہ بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا پایا۔ بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے ویلز تیسرے، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسس چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم پانچویں نمبر پر ہیں۔ بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان کی جانب سے صرف شاہد آفریدی ہی جگہ بناپائے ہیں لیکن ان کا نمبر بھی چھٹا ہے۔ بولرز میں غلط بالنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار سنیل نارائن بدستور پہلے نمبر ہیں، بدری دوسرے، سنانائیکے تیسرے ، ملنگا چوتھے اور ایشون پانچویں نمبر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ریننگ کے مطابق بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بہترین آل راﺅنڈر ہیں، بوم بوم آفریدی کا دوسرا ، شین واٹسن کا تیسرا جبکہ محمد حفیظ کا چوتھا نمبر ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…