اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت پاکستان مزید ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کا خمیازہ سری لنکا کو دوسرے سے تیسرے نمبر پر آنے کی شکل میں اٹھانا پڑا ہے۔ رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں ، نیوزی لینڈ چھٹے ، پاکستان ساتویں ، بھارت آٹھویں ، افغانستان نویں جبکہ بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا پایا، بہترین بلے بازوں کی اس فہرست میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے ویلز تیسرے، جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسس چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم پانچویں نمبر پر ہیں۔ بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان کی جانب سے صرف شاہد آفریدی ہی جگہ بناپائے ہیں لیکن ان کا نمبر بھی چھٹا ہے۔ بولرز میں غلط بولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی کا شکار سنیل نارائن بدستور پہلے نمبر ہیں، بدری دوسرے، سنانائیکے تیسرے ، ملنگا چوتھے اور ایشون پانچویں نمبر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ریننگ کے مطابق بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بہترین آل راو¿نڈر ہیں، بوم بوم آفریدی کا دوسرا ، شین واٹسن کا تیسرا جب کہ حفیظ کا چوتھا نمبر ہے۔