ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

آسٹریلیا میں بگ بیش کے دوران ناک سے رن آﺅٹ کرنے کا دلچسپ واقعہ

datetime 10  جنوری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل جس طرز کی کرکٹ ہو رہی ہے اس میں اکثر و بیشتر دلچسپ و عجیب واقعات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا جب بولنگ اینڈ پر کھڑا بلے باز بولر کی ناک پر گیند لگنے کے باعث رن آﺅٹ ہو گیا۔بگ بیش لیگ کے دوران رینی گیڈز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا کہ میلبورن اسٹارز کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی گیند پر رینی گیڈز کے ڈیوائن براوو نے زوردار ہٹ لگائی جو دوسرے اینڈ پر موجود بلے باز پیٹر نیول کے بلے سے ٹکرائی اور سیدھی ایڈم زمپا کی ناک پر لگنے کے بعد وکٹ پر جا لگی۔ پیٹر نیول جو رن بنانے کے لئے اپنی کریز سے کچھ قدم آگے نکل چکے تھے لیکن زمپا کی ناک سے ٹکرانے کے بعد وکٹ پر لگنے والی گیند سے اسٹمپڈ اڑ چکے تھے جس کی وجہ سے پیٹر نیول حادثاتی طور پر رن آﺅٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…