لاہور(نیوزڈیسک).پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے معاہدے میں توسیع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اظہار تشکر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ فوکس ٹی20 کے ورلڈ کپ پر ہے. پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز تک معاہدے کی توسیع پر بورڈ کا شکر گزار ہوں لیکن فوکس ٹی20 کے ورلڈ کپ پر ہے،خواہش ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے ۔ون ڈے میں ٹیم کی پرفارمنس پر وقار یونس نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ ٹیم کا گراف نیچے آیا ہے،کئی اہم پلیئرز موجودنہیں ہیں جن کی وجوہات کھلاڑیوں پر پابندی اور انجریز ہیں۔بھارت کے خلاف سیریز پر وقار یونس نے کہا کہ پورا پاکستان اس سیریز کے لئے تیار تھا،اس کا انعقاد لازمی ہونا چاہیئے تھا ،دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے .انہوں نے کہاکہ محمدعامرکی واپسی سے قومی کرکٹ ٹیم مضبوط ہوگئی