شارجہ(نیوز ڈیسک) شارجہ میں مقیم افراد کے تشویشناک خبر ہے کہ آئندہ گرین ایریاز میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے یا بائیسکل چلانے سے گریز کرنے ورنہ 500درہم (تقریباً14ہزار300روپے) جرمانہ دینا پڑے گا، اس کے علاوہ کھیل کا سامان اور سائیکل وغیرہ بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ کے ہیڈ آف بیچز اینڈ سکوائر سیفٹی محمد الکبی کا کہنا تھا کہ ”کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے یا بائیسکل چلانے سے گرین ایریاز میں لگے پھول پودوں، گھاس اور جنگلوں وغیرہ کا نقصان ہوتا ہے۔ اس لیے جرمانے کا قانون وضع کیا گیا ہے۔“انہوں نے کہا کہ ”قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کی رقم کے ساتھ ساتھ گرین ایریامیں ہونے والے نقصان کی قیمت بھی ادا کرنی ہو گی۔ میونسپلٹی کے انسپکٹرز دن رات گرین ایریاز کی نگرانی کر رہے ہیں۔“انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ پارکوں میں کھیلنے والے نوجوان نہ صرف پارک کی گھاس، پھولوں اور پودوں کا نقصان کرتے ہیں بلکہ اس سے وہاں موجود دیگر لوگوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے، کیونکہ اکثر گیند دوسرے لوگوں کو جا کر لگتی ہے اور اکثر گیند لگنے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں قریب موجود عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ جاتے ہیں