فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی نے سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے صاف انکار کردیا۔ س±پر اسٹار پر سنگین الزامات بھی عائد کرڈالے۔سعید اجمل نے جنوری2013میں زرعی یونی ورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی بنائی تھی، اکیڈمی کیلئے گراونڈ تیار کرکے اس میں کھلاڑیوں کا تربیت بھی شروع ہوچکا تھا۔تاہم ایک سال قبل یونی ورسٹی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اچانک اکیڈمی بند کردی۔ سعید اجمل نے اکیڈمی بند کئے جانے پر احتجاج کیا اور معاملات کو حل کرانے کیلئے انہوں نے وزیرقانون پنجاب سے بھی رابطہ کیا ،تاہم کوئی نتیجہ نہ نکلا۔اب زرعی یونیورسٹی انتظامیہ نے نہ صرف سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے صاف انکار کردیا ہے بلکہ س±پر اسٹار پر سنگین الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعید اجمل نے 350کھلاڑیوں سے 15 ہزار روپے فی کس ایڈوانس وصول کئے ، یہ رقم مجموعی طور پر 52 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے جس کا کوئی ریکارڈ یونی ورسٹی کو فراہم نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ نے سعید اجمل پر یونیورسٹی کی زمین ہتھیانے کا الزام بھی عائد کیاہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل کوبڑاجھٹکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ



















































