منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معدے کے وائرس سے انگلش کرکٹرز کی چھٹیاں غارت

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاو¿ن(نیوز ڈیسک) معدے کے وائرس نے انگلش کرکٹرز کی چھٹیاں غارت کردیں، ٹیم ڈاکٹر روب ینگ نے بیماری میں مبتلا بیگمات اور گرل فرینڈز سے دور رہنے، کھانے پینے میں احتیاط، مصافحہ کے بعد بھی جراثیم کش دوا سے ہاتھ دھونے کا مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کی اب تک کارکردگی تو اچھی رہی لیکن معدے کے ایک وائرس نے مینجمنٹ کو پریشان کررکھا ہے، میڈیا اور اہم شخصیات کیلئے مخصوص کارپوریٹ باکسز سے پھیلنے والی اس بیماری کے اثرات مہمان اسکواڈ کے کھلاڑیوں، بیگمات وگرل فرینڈز میں بھی پھیلنے لگے،کرس جورڈن اس کی گرفت میں آکر 2 روز تک شدید پریشانی میں مبتلا رہے،دیگر کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انگلش کرکٹرز کو جوہانسبرگ میں تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل 3 دن کی چھٹی دی گئی تاہم ان کا مزا ٹیم ڈاکٹر روب ینگ کی خصوصی احتیاطی تدابیر نے کرکرا کردیا ہے۔انھوں نے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ کھانے پینے میں احتیاط اور لوگوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں،اگر چاروناچار ایسا کرنا بھی پڑ جائے تو جراثیم کش دوا سے ہاتھ ضرور دھوئیں، پانی اور مشروبات کی بوتلوں کا ا?پس میں بھی تبادلہ نہ کریں،زیادہ تر کرکٹرز کی بیگمات اور گرل فرینڈزٹور کے دوران بڑی مشکل سے ملنے والے اس فارغ وقت کو اکٹھے سیرو تفریح میں گزارنے کیلیے جنوبی افریقہ ا?ئی ہیں، چند کے بچے بھی ساتھ ہیں، ڈاکٹر روب ینگ نے ہدایت کی کہ تیزی سے پھیلتے وائرس کی موجودگی کا شک بھی ہوتو فیملیز سے دور رہیں،ان کے مطابق ٹور کے دوران فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی ب±ری طرح متاثر ہوسکتی ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…