منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سلمان بٹ اور محمد آصف کی فریاد بھی سن لی گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سلمان بٹ اور محمد آصف کی بھی فریاد سن لی گئی، اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز 5 سال بعد ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔چیئرمین شہریار خان نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد دوبارہ کھیلنا سلمان اور آصف کا قانونی حق ہے، قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی پر ہوگا۔ کوچ وقار یونس نے بھی گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کی واپسی کا بھی خیرمقدم کریں گے، سلیکٹرز کو ان دونوں کی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیے۔یاد رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر2010ءکے دورئہ انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے،آئی سی سی نے تینوں کرکٹرز پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی تھی،لندن کی عدالت نے بھی سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو 6 ماہ قیدکی سزا سنائی تھی۔تینوں کرکٹرز پر پابندی گذشتہ برس 4ستمبر کو ختم ہوئی، آئی سی سی اور پی سی بی سے تعاون کرنے پر محمد عامر کو سزاکی مدت ختم ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔سلمان بٹ اور محمد آصف نے چونکہ تاخیر سے اپنا جرم قبول کیا لہذا ان کا بحالی کا پروگرام دیر سے شروع ہوا تھا، اس کا بڑا حصہ اب یہ دونوں کرکٹرز مکمل کرچکے اس لیے انھیں بھی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…